
ہاٹ لائن نیوز: احتساب عدالت میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بری کر دیا ، عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست کو منظور کر لیا ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
احتساب عدالت کہ جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا ، احد چیمہ کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ، احد چیمہ کے صحت انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے ، عدالت میں اب تک 21 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے تھے ۔
احد چیمہ کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ، احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے ۔
نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے،احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں ۔









