وزیراعظم کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

0
164
وزیراعظم کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےکوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیراعظم نے مرحومین کے لیے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی جائے ۔

وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پوری طرح مصروف عمل ہیں۔

Leave a reply