وزیراعظم پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کس طرح نظرانداز کیا؟

0
166
وزیراعظم پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کس طرح نظرانداز کیا؟

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کا سامنا کرنے سے گریز کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ نیتن یاہو ان کے بعد اجلاس سے خطاب کرینگے۔

وزیر اعظم شہباز کو یہ بھی معلوم ہوا کہ نیتن یاہو اسی کمرے میں بیٹھیں گے جہاں رہنما بولنے کیلیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کمرے میں اسطرح بیٹھا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم پیچھے سے آئے اور وہاں سے گزرے اور مجھے دیکھ نہ سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن جیسے ہی وہ آئے ہمارا پورا وفد واک آؤٹ کر گیا۔

Leave a reply