وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری آڈر جاری

0
254
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری آڈر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا عدلیہ سے متعلق نامناسب الفاظ کہنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا ،،،تحریری حکم میں شامل ہے کہ درخواست کی کاپی سرکاری وکیل کو فراہم کردی گئی ہے،،،سرکاری وکیل درخواست کے قابل سماعت سے متعلق عدالت کی معاونت کریں گے

،،،عدالت سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتی ہے،،،توہین عدالت کی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے تقریر کے دوران عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا ،،،جس پر درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف کے نامناسب الفاظ کہنے پر توہین عدالت کی کاروائی کرے

Leave a reply