
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں آذربائیجان کا دورہ کرینگے۔
وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔
ذرائع کیمطابق شہباز شریف سموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کوپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔









