
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نےاپنی بہادری سے دشمن کےناپاک عزائم کو خاک میں ملاکررکھدیا ۔
انہوں نےکہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے ، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔








