وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ

0
53

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دورہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

حکام کے مطابق ملاقات میں تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال مصنوعات کی صنعت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں باہمی تعاون پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Leave a reply