وزیراعظم شہبازشریف کی امیرقطرسےملاقات

0
102
وزیراعظم شہبازشریف کی امیرقطرسےملاقات

دوحہ – وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور قطر کی جانب سے ہنگامی سمٹ بلانے کے اقدام کو سراہا۔

امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت پر اظہار تشکر کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے اور موجودہ حالات مسلم امہ کے اتحاد کے متقاضی ہیں۔

Leave a reply