
وزیراعظم سے بلوچستان کے طالبعلم کی ملاقات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ نے ملاقات کی، اکرام اللہ کاکڑ نے راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، وزیر اعظم نے 2022 میں قلعہ سیف اللہ کے دورے پر ان کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ تم محنت کر رہے ہو، انعام اللہ کاکڑ نے کہا کہ آپ اگر سرپرستی نہ کرتے تو کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی تھی، آپ کے نقش قدم پر چل کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔









