
وزراء کی تنخواہوں کے بارے میں بڑا فیصلہ
وفاقی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں کے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں جلد آرڈیننس بھی جاری کیا جائے گا، صدر مملکت نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ اور مراعات ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق 1 جنوری 2025 ءسے ہو گا۔
آرڈیننس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابر ہو گئی ہیں، ان کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق 1 جنوری سے نافذ العمل ہو گا، وفاقی وزراء کی تنخوا دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر پانچ لاکھ انیس ہزار روپے ہو گئی ہے۔









