وزارت داخلہ نےایف آئی اے کی کارکردگی جانچنےکافیصلہ کرلیا

0
161
وزارت داخلہ نےایف آئی اے کی کارکردگی جانچنےکافیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : وزارت داخلہ نےایف آئی اےکی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے پانچ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کرینگے،دیگر اراکین میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، اور ڈپٹی ڈائریکٹرٹی او سی یونٹ این پی بی بھی شامل ہیں۔

کمیٹی ایف آئی اے کی مجموعی کارکردگی، ملزمان کی گرفتاریوں،مقدمات کے اندراج اورادارےکی مختلف شاخوں کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیگی۔

ایف آئی اے کاپرفارمنس آڈٹ بھی کیاجائیگا، اور اس حوالے سےتیار کردہ رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کیجائےگی۔

Leave a reply