وزارتِ عظمیٰ تک خواتین کی رسائی، جاپان نے نئی تاریخ رقم کر دی

0
78
وزارتِ عظمیٰ تک خواتین کی رسائی، جاپان نے نئی تاریخ رقم کر دی

جاپان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئی ہیں۔ سانائے تاکائیچی نے ایوان زیریں اور ایوان بالا دونوں سے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوان زیریں سے 237 اور ایوان بالا سے 125 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ جاپان کی 104ویں وزیراعظم منتخب ہوئیں۔ وہ ملک کی پہلی خاتون ہیں جنہیں اس اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

توقع ہے کہ سانائے تاکائیچی آج شام وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گی۔

Leave a reply