وزارتوں اور سرکاری اداروں کو ای آفس پر منتقل نہ کرنے پر وزیراعظم برہم

0
246
وزارتوں اور سرکاری اداروں کو ای آفس پر منتقل نہ کرنے پر وزیراعظم برہم

ہاٹ لائن نیوز : وزارتوں، ڈویژنوں اور سرکاری اداروں کو ای آفس پر منتقل نہ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نےمنصوبے پر عمل درآمد میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے پاک سیکرٹریٹ میں واقع تمام وزارتوں اور اداروں کو ای آفس پر منتقل کرنے اورتمام وزارتیں، ڈویژن اور وفاقی ادارے مینوئل فایلنگ ختم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام فائل ورک کو ای آفس منتقل کیا جائے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام وزارتوں سے منصوبے پر عمل درآمد کی رپورٹ لے کر 1 ماہ میں وزیراعظم آفس میں پیش کرنےاور متعلقہ وزراء کو بھی ای آفس منصوبے کی نگرانی اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Leave a reply