ورکشاپ مالک کی حرکت سے 12 سالہ ملازم جھلس گیا

0
116
ورکشاپ مالک کی حرکت سے 12 سالہ ملازم جھلس گیا

گلبرگ ماڈل کالونی میں ایک 12 سالہ بچے فیضان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، فیضان ورکشاپ میں کام کر رہا تھا جب گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پٹرول اس پر گر گیا، جس سے اس کے کپڑے بھگ گئے۔

پولیس کے مطابق، جب ملزم بابر کو واقعہ کے بارے میں بتایا گیا تو اس نے ماچس کی تیلی فیضان کی جانب پھینک دی، جس سے بچے کو شدید جلنے کے زخم آئے۔ فوری طبی امداد کے لیے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس کے بعد ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فرار ہونے والے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply