ورلڈ کپ 2026: سعودی عرب نے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

0
56
ورلڈ کپ 2026: سعودی عرب نے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ منگل کے روز جدہ کے علینمہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ سعودی عرب اور عراق کے درمیان بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

اس نتیجے کے ساتھ سعودی ٹیم ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ بی میں سرفہرست آ گئی اور مطلوبہ ایک پوائنٹ حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب سعودی عرب نے عالمی کپ میں رسائی حاصل کی ہے، جب کہ مجموعی طور پر یہ ان کی ساتویں شرکت ہوگی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔

Leave a reply