ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز کا فائنل جنوبی افریقہ کے نام

ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز کا فائنل جنوبی افریقہ کے نام
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا، اے۔ بی۔ ڈویلیرز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے 1 سو چھیانوے رنز کا ہدف 17ویں اوور میں پورا کر لیا۔
اے۔ بی ڈویلیرز 1 سو بیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈومینی بھی 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پاکستان کی طرف سے اکلوتی وکٹ سعید اجمل نے لی، اس سے پہلے قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 195 رنز بنائے، شرجیل 76، عمر امین نے 36 رنز بنائے۔









