ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا مختلف گروپس میں شامل

0
151
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا مختلف گروپس میں شامل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپس جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کو علیحدہ گروپس میں رکھا گیا ہے۔

ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں اور ان کے تھروز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گے۔ ان کے گروپ میں بھارت کے دو کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود اینڈرسن پیٹرز، سابق عالمی چیمپئن جولیس یگو اور برازیل کے لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

ایونٹ کے قوانین کے مطابق، 84.50 میٹر یا اس سے زائد فاصلہ پھینکنے والا کھلاڑی براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس فائنل میں رسائی حاصل کریں گے۔

Leave a reply