
ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
کریم آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے پولیس کی جیکٹ،پولیس کارڈ، شیلڈ، اسلحہ، اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ ملزم کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔









