واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاک انڈیا قیدی کا تبادلہ

0
135
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاک انڈیا قیدی کا تبادلہ

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاک انڈیا قیدی کا تبادلہ

معرکہ مرصوص کے بعد پاکستان نے ایک احسن قدم اٹھایا ہے، پاک انڈیا کشیدگی کے دوران بارڈر پار کرنے والے انڈین رینجرز کے جوان کو واپس انڈین حکام کے حوالے کر دیا، آج واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور انڈیا کے 1,1 قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بارڈر سیکیورٹی فورس کے پورنم کمار کو انڈین حکام کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، پرنام کمار کو پہلگام حملے کے بعد تئیس اپریل کو گرفتار کیا گیا، بی۔ ایس۔ایف اہلکار کو غیرقانونی طور پر غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply