واپڈا نے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا

0
297
واپڈا نے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک کی خوشحالی اور استحکام کا ضامن دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہنے والے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی طرف موڑ دیا ہے۔ وزیراعظم آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

ڈیم کی تعمیر میں مصروف واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہنے والے قومی دریا “دریائے سندھ” کا رخ موڑ دیا۔

اب دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر کے ذریعے اپنے اصل راستے میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔

نگران وزیراعظم اس اہم پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

ڈیم پر جاری کام اور وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی بھی ایک روزہ دورے پر ڈیم ایریا پہنچ گئے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل سے 8.1 ملین ایکڑ فٹ سیلابی پانی ذخیرہ ہوگا اور 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم ہوگی جبکہ 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی۔

Leave a reply