
واٹس ایپ، جو دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسجنگ پلیٹ فارم ہے، اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس کا کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جو گروپ چیٹس میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوگا۔
اس نئے فیچر کی بدولت گروپ کے نئے ممبرز گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے 14 دن کے میسجز دیکھ سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گروپ ایڈمنز کو پرانے میسجز دستی طور پر نئے اراکین کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فیچر کے تحت زیادہ سے زیادہ 100 پرانے پیغامات کو شیئر کیا جا سکے گا۔ پرانے پیغامات مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے ممبرز کے لیے سمجھنا آسان ہو کہ یہ پرانے میسجز ہیں۔
جب یہ ہسٹری نئے اراکین کے ساتھ شیئر کی جائے گی تو گروپ کے دیگر ممبرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اطلاع ملے گی کہ کس نے یہ پرانے میسجز شیئر کیے ہیں۔
یہ فیچر واٹس ایپ گروپ چیٹس کو فالو کرنا اور نئے ممبرز کو شامل ہونے کے بعد معلومات سے آگاہ رکھنا آسان بنا دے گا۔








