واٹس ایپ پر آڈیو اسٹیٹس کیسے سیٹ کریں؟

0
235

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ صارفین کے لیے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے، کچھ دلچسپ ہوتے ہیں اور کچھ واٹس ایپ صارفین کی سمجھ میں نہیں آتے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی خبر سامنے آئی ہے۔

اسٹیٹس پر تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ آڈیو نوٹ کا فیچر بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، اس نئے فیچر سے صارفین اب اسٹیٹس پر اپنی آواز کا جادو استعمال کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ اسی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت صارفین اب لمبے لمبے صوتی نوٹ ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے صوتی نوٹ ان باکس میں شیئر کرنا پڑتا تھا لیکن اب اسٹیٹس پر کلک کرکے معلومات کو ایک ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔

تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق اس وائس نوٹ فیچر کی حد 1 منٹ تک ہے جب کہ اینڈرائیڈ اور ایپ دونوں صارفین اس نئے فیچر سے مستفید ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وہ صارفین جو اپنی آواز سب کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتے ہیں یا وہ لوگ جو ان باکس میں ہر کسی کو وائس نوٹیفیکیشن بھیجتے تھے وہ اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اب وہ ایک ساتھ آڈیو وائس نوٹ بھیج کر سب کی توجہ حاصل کر سکیں گے۔

Leave a reply