
ہاٹ لائن نیوز: واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو گروپ چیٹ کے دوران ایونٹس ترتیب دینے میں مدد دے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کے لیے دوسرے ایپس کی ضرورت کے بغیر ایک ساتھ مل کر کسی کام یا ایونٹ کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہوگا۔
کوئی بھی شخص کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ کا فیچر استعمال کرسکتا ہے اور گروپ میں موجود ہر شخص اسے دیکھ سکتا ہے۔
ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج پر بھی رکھا جائے گا، جب کہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
یہ فیچر سب سےپہلےکمیونٹیزسےمنسلک واٹس ایپ گروپس کیلیے متعارف کرایاجارہاہےتاہم آنیوالے مہینوں میں یہ فیچرتمام واٹس ایپ گروپس کیلیےدستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کمیونٹیز میں ایڈمنز کے اعلانات کا جواب دینے کی سہولت بھی شامل کر رہا ہے۔









