
واٹر ٹینکر نے 6 سالہ بچہ کچل دیا
اورنگی ٹاؤن میں ایک واٹر ٹینکر نے گھر سے باہر بیٹھے معصوم 6 سالہ بچے کو کچل ڈالا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر کو بھگا کر لے گیا، جس کی سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں حادثے کے بعد ٹینکر کو تیزی سے گلی سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واٹر ٹینکر کے پیچھے 1 بچہ اور 1 شخص بھی آیا، بچہ روتے ہوئے اہل محلہ کو واٹر ٹینکر کی طرف اشارہ کرتا دکھائی دے رہا ہے، تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 6 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا ہے، یہ حادثہ خلیل مارکیٹ بابا ولایت شاہ مزار کے نزدیک پیش آیا۔







