والدین کے نام کے بجائے عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام لکھ دیا

0
268
والدین کے نام کے بجائے عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام لکھ دیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست بہار کی ایک یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے اپنے والدین کے نام کے بجائے ’عمران ہاشمی اور سنی لیون‘ لکھ کر امتحانی فارم جمع کرادیا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے طالب علم کی شناخت کندن کے نام سے ہوئی ہے جس نے گریجویشن کے امتحانی فارم میں والد کے خانے میں عمران ہاشمی اور ماں کے خانے میں سنی لیون لکھا تھا۔

مذکورہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس کے بعد امتحانی فارم بھی سامنے آیا جس میں طالب علم نے حقیقی والدین کا ذکر نہیں کیا۔

Leave a reply