والدین کو چھوڑنے والے بچوں نے جنت کو ٹھکرا دیا: گورنر سندھ

0
248
والدین کو چھوڑنے والے بچوں نے جنت کو ٹھکرا دیا: گورنر سندھ

ہاٹ لائن نیوز : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ والدین کو چھوڑنے والے بچوں نے جنت کو ٹھکرا دیا ہے۔

کراچی میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سول سوسائٹی کیجانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چھوڑنے والے بچوں نے جنت کو ٹھکرا دیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ماں کی پہلی محبت اس کا بچہ ہوتا ہے، ماں بچے کی بہترین دوست اور رہنما ہوتی ہے، یہاں اولڈ ایج ہوم میں والدین کو اکیلا دیکھ کر خوشی نہیں ہوئی۔

تقریب میں گورنر سندھ نے اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کو اپنا والدین قرار دیا اور ان کے لیے پکنک منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی تنہائی صرف بچے ہی پوری کر سکتے ہیں۔

Leave a reply