واقعہ کربلا حق کی حمایت اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے

0
189

واقعہ کربلا حق کی حمایت اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے

وزیراعلیٰ کے۔پی۔کے علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق، استقامت اور صبر پر ڈٹ جانے کی اعلیٰ مثال ہے، یوم عاشور پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان عظیم معرکہ تھا، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لئے لازوال اور بے مثال قربانی پیش کی تھی۔

کربلا کا واقعہ ہمیں قربانی، ایثار، حق کی حمایت، ظالم اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمان اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا نااہل حکمرانوں کے ظلم اور بربریت پر مبنی واقعہ ہے، کربلا کے واقعے میں پوری انسانیت کے لئے عظیم سبق پوشیدہ ہے۔

Leave a reply