
ہاٹ لائن نیوز: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر سے نومبر 2024 کے 3 ماہ میں صارفین سے وصول کیا جائے گا جس سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔








