نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نیویارک: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر، ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
میئر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نیویارک، لیٹیا جیم نے ان سے حلف لیا، اور ان کی اہلیہ بھی تقریب میں موجود تھیں۔
ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نومبر 2025 کے میئر الیکشن میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ نیویارک کے 112 ویں میئر بنے۔
میئر ممدانی کی کامیابی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد دی اور شہر کی بہتری کے لیے تعاون کا بھی یقین دلایا، حالانکہ الیکشن سے پہلے ان پر نسلی تعصب کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔









