نیویارک کے نئے میئر کی عبوری ٹیم کی قیادت میں پاکستانی نژاد ماہر قانون شامل

0
141
نیویارک کے نئے میئر کی عبوری ٹیم کی قیادت میں پاکستانی نژاد ماہر قانون شامل

نیویارک — امریکی شہر نیویارک کے منتخب مسلم میئر، زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔

34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک کے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر بنیں گے۔ نیویارک کا سالانہ بجٹ تقریباً 116 ارب ڈالر ہے اور اس کے انتظامی فیصلے عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔

36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، عبوری ٹیم کی قیادت تین تجربہ کار نیویارک سٹی ہال حکام کے ساتھ کریں گی۔

لینہ خان نے کہا کہ وہ زہران ممدانی کے ساتھ مل کر ایک ایسا شہر بنانے کی کوشش کریں گی جہاں محنت کش طبقے کے لیے زندگی آسان ہو اور ڈیموکریٹک طرز حکمرانی کا ایک نیا ماڈل قائم کیا جا سکے۔

انہوں نے ایف ٹی سی کے دور میں صارفین کے حقوق اور اینٹی ٹرسٹ ایجنڈے پر اہم کردار ادا کیا، بڑی کمپنیوں کے انضمام پر سخت نگرانی کی اور صارفین کے مفادات کے خلاف کاروباری حربوں کے خلاف کارروائی کی۔

Leave a reply