نیوکلیئرپروگرام تنازعہ ،امریکہ کی 5 مزید ایرانی اداروں پرپابندیاں

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ نے 5 مزید ایرانی اداروں پرپابندیاں عائدکردیں۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق ، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان اداروں اور افراد پر پابندی عائد کی ہےجو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کیمطابق ، صدرٹرمپ کا اقدام ایٹمی معاہدے کے لحاظ سے ایران پر دباؤ ڈالنا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرنیوالوں کا احتساب جاری رہیگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ایسے وقت میں ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب امریکہ اور ایران کے مابین جوہری پروگرام پر بات چیت صرف 2 دن باقی ہے۔









