نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق دو نوجوان سپرد خاک

0
156
نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق دو نوجوان سپرد خاک

نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق دو نوجوان سپرد خاک

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو چارلی کے نزدیک دندناتے ہیوی ٹریفک نے دو نوجوانوں کو زندگی سے محروم کر دیا، لیاری کے نور محمد اور زاہد کزن اور بچپن کے دوست تھے، دونوں کی نماز جنازہ مولوی عثمان پارک لیاری میں ادا کی گئی ہے، پولیس نے گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء کا الزام ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نشے میں تھا، نور محمد اور زاہد کی افسوسناک موت پر غمزدہ ان کے رشتہ داروں کا مطالبہ ہے کہ مخصوص اوقات کے علاوٴہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہونا چاہیے۔

Leave a reply