نیوز اینکر شوہر کے ہاتھوں بھری عدالت میں قتل

0
171
نیوز اینکر شوہر کے ہاتھوں بھری عدالت میں قتل

ہاٹ لائن نیوز : غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے واقعات صرف پاکستان میں نہیں ہوتے، عرب ملک میں بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ملزم خلیل مسعود غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا اور ایک گھنٹے بعد اس نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کرکے اپنی جان لے لی۔

معروف لبنانی نیوز اینکر عبیر راحل اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھیں کہ اس دوران یہ خوفناک واقعہ پیش آیا۔ جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، قاتل نے بعد میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کی وجہ ‘خیانت’ اور ‘غیرت’ بتائی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو خلیل مسعود کی لاش ان کی گاڑی سے ملی۔ اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیایے۔

Leave a reply