
نیشنز کپ والی بال کا فائنل اج بحرین اور پاکستان کے درمیان ہو گا
ایشین والی بال نیشنز کپ کا فائنل آج بحرین اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، بحرین میں جاری ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور بحرین کے درمیان پاکستانی ٹائم کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا، پاکستان نے کل سیمی فائنل میں بیس درجے اوپر قطر کو شکست دی تھی اور ان پاکستان کی والی بال ٹیم بحرین کے خلاف فائنل جیتنے کے لیے پر اُمید ہے، اس کپ کی فاتح ٹیم ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لے گی، پاکستان نے 1989 میں آخری بار ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔








