نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

0
239
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیجانب سے شمالی اسرائیل کے قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ ہے۔

اطلاعات کیمطابق حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے یا نہیں۔

Leave a reply