نیتن یاہو کی سیاست جنگ پر قائم ہے، امن ہوا تو اقتدار نہیں بچے گا: خواجہ آصف

0
51

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر اور دیگر عرب ممالک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ خطے کے حالیہ سیاسی حالات میں دھوکہ ہوا ہے، اور اب معاملہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہا بلکہ مزید وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قطر میں اس وقت گہری تشویش پائی جاتی ہے اور وہاں یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سے آگے بڑھ کر پورے خطے کو متاثر کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق عرب دنیا کو اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں کا محور صرف اسرائیل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم دنیا کو باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر خطے میں پائیدار امن قائم ہو جائے تو اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے لیے اقتدار میں رہنا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ ان کی سیاسی بقا کا انحصار تنازع کے تسلسل پر ہے۔

Leave a reply