نیتن یاہوکاآئی ڈی ایف کوغزہ میں فوج جمع کرنےکاحکم

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے آئی ڈی ایف کو غزہ میں فوجیں جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ہفتہ کی سہ پہر تک یرغمالیوں کو رہانہیں کیا گیا تو ، جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوجائیگا اور آئی ڈی ایف شدید لڑائی دوبارہ شروع کردیگا جو حماس کو مکمل طور پر شکست دینے تک جاری رہیگا۔ چار گھنٹے کے لئے کابینہ کے اجلاس کے بعد ، نیتن یاہو نے کہا ، “ہم نے ہفتہ کی سہ پہر تک یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے مستقبل کیلئے انکے انقلابی وژن کیلئے صدر ٹرمپ کے مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔”
منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں ، نیتن یاہو نے کہا ، “اگر حماس ہفتہ کی سہ پہر تک ہمارے یرغمالی کو واپس نہیں کرتا ہے تو ، جنگ بندی ختم ہوجائیگی اور اسرائیلی فوج جنگ دوبارہ شروع کریگی ، حتی کہ حماس کو بھی مکمل طورپرشکست دی جائیگی۔









