نیب سمیت دیگر ادارے کیوں موجود ہیں ؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

0
175
نیب سمیت دیگر ادارے کیوں موجود ہیں ؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کو رواں سال 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلیے کام کررہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں اللہ کو جواب دینا ہوگا، ہمیں یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، کشکول توڑنا ہوگا جس کے لیے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو بااختیار بنانا ہے، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں اداروں کو پاؤں پر کھڑا کرنے اور 30 ارب روپے کے قرضے اتارنے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے نرسنگ اینڈ میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پشاور یونیورسٹی کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، پیسے نہ دوں تو میرے خلاف ’’اوووو‘‘ کہہ کر احتجاج کریں گے۔

Leave a reply