
ہاٹ لائن نیوز : ایک اور عارضی چاند نے ہماری زمین کے گرد چکر لگانا شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق 2024 پی ٹی ایس نامی سیارچہ جسے (منی مون) بھی کہا جاتا ہے، ہماری زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ تقریباً دو ماہ تک ہماری زمین کے گرد چکر لگائے گا جس سے سائنسدانوں کو ہمارے نظام شمسی کا مزید مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ سیارچہ ارجنا نامی سیارچے کی پٹی کا ایک حصہ ہے جو سورج کے گرد گھومتا ہے۔ لیکن اب یہ زمین کے قریب آ گیا ہے اور ہمارے سیارے کی کشش ثقل اسے قریب لے آئی ہے۔









