نو مئی کیس میں گرفتار ریڑھی بان کو بری کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے یہ حکم 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کے کیس میں جاری کیا۔
اے ٹی سی جج نے اپنے سرکاری خط میں کہا کہ وکیل صفائی کیمطابق سجاد الرحمان اور محمد رفیق گاڑی چلا رہے تھے، دونوں کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق 10 مئی 2023ءکو تقریباً 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان دونوں افراد کو شریک ملزمان کے بیان پر گرفتارکیاگیا تھا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ ملزمان ساجد رحمان اور محمد رفیق کے حوالے سے پولیس ریکارڈ خاموش ہے، دونوں افراد کے کوئی وارنٹ جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی انہیں گرفتار کرنیکی کوشش کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں، دونوں افراد کو بغیر کسی کردار کے گرفتار کیا گیا اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔