نویں جماعت پاس کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بن گیا

نویں جماعت پاس کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بن گیا
انڈیا کے نویں جماعت پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ریکروٹمنٹ اصولوں کے مطابق ہو گی، یہ کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب ان کی منگنی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پریا سروج سے ہو گئ ہے، رنکو کی اس تقرری کے بارے میں کافی حیرت بھی شو کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں، رنکو سنگھ کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہونے والی ہے اس کے لیے تعلیم کی حد کم سے کم گریجویشن ہے۔









