نومبر میں مہنگائی کی رفتار سست، بنیادی افراطِ زر میں بھی مزید کمی

0
98
نومبر میں مہنگائی کی رفتار سست، بنیادی افراطِ زر میں بھی مزید کمی

اسلام آباد: پاکستان میں افراطِ زر کی مجموعی رفتار نومبر 2025 کے دوران مزید سست ہوگئی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق مہنگائی کی شرح 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو اکتوبر کی 6.2 فیصد شرح سے معمولی کم ہے۔

اگرچہ یہ شرح گزشتہ سال نومبر کی 4.9 فیصد مہنگائی سے زیادہ ہے، تاہم بنیادی افراطِ زر میں واضح کمی نے آئندہ مہینوں میں شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کو تقویت بخشی ہے۔

رواں مالی سال 2026 کے ابتدائی پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی 5.01 فیصد رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 7.88 فیصد کے مقابلے میں واضح کمی ہے۔

Leave a reply