نوشہرو فیروز: پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال

0
145
نوشہرو فیروز: پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال

نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر میں رات گئے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
ذرائع کے مطابق چار مسلح افراد دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو ڈھائی بجے سے صبح پانچ بجے تک یرغمال بنائے رکھا۔

ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جو بعد میں مورو بائی پاس کے قریب ملی۔
ذوالفقار علی کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا ہے اور کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے واقعے کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جبکہ پولیس نے تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply