
پاکستان کے اُبھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے امریکہ میں جاری شارلٹس ول اوپن میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تیسرے نمبر پر سیڈڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ یہ مقابلہ صرف 35 منٹ میں مکمل ہوا، جس میں پاکستانی کھلاڑی نے 11-9، 11-9 اور 11-9 سے فتح حاصل کی۔
سیمی فائنل مرحلے میں نور زمان کا مقابلہ ایونٹ کے سرفہرست کھلاڑی اور میزبان ملک امریکہ کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔