نوجوان کے قتل کا معمہ نو ماہ بعد حل ہو گیا

0
151
نوجوان کے قتل کا معمہ نو ماہ بعد حل ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں منور علی کے قتل کا معمہ 9 ماہ بعد حل ہوگیا، پولیس نے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفتیشی حکام کیمطابق مقتول کوگزشتہ سال 21 اپریل کوقتل کیاگیاتھا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول منور علی اور وسیم سلمیٰ خاتون کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ وسیم نے منور علی کو گلادباکرمارا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والی پہلی مرکزی کردار سلمیٰ تھی جس نے یہ انکشافات کیے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم وسیم نے دو افراد کو منور علی کو قتل کرنیکی سپاری دی ،ملزم نے مقتول منور علی کو چادر میں لپیٹ کر بوری بند لاش ریلوے ٹریک پر پھینک دی۔

Leave a reply