نوجوان لڑکوں نے ہتھیاروں کو کھیل بنالیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی، فیڈرل بی ایریا میں نوجوان لڑکوں نے ہتھیاروں کو کھیل میں بدل دیا، معمولی بات پر اناڑی نوجوان نے فائرنگ کردی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
ایس ایچ او عزیز آباد کے مطابق محلے والوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ارمان اپنے والد کا لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر آیا،تکرار کے بعد ارمان نامی نوجوان نےمحلہ والوں پر اسلحہ تان لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اناڑی نوجوان نےپہلے پستول چیمبر کرنیکی ناکام کوشش کی، پھر کچھ دور جا کرفائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزم ارمان کو عزیز آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔









