نوبل انعام یا جوا؟ انٹرنیٹ پر ایک شرط نے ہلچل مچا دی

0
91
نوبل انعام یا جوا؟ انٹرنیٹ پر ایک شرط نے ہلچل مچا دی

نوبل امن انعام کے منتظمین نے ممکنہ معلومات کے افشاء (لیک) پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ انعام کے اعلان سے چند گھنٹے قبل بیٹنگ پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیاں سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق، وینیزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مشاڈو کے انعام جیتنے کے امکانات آن لائن پریڈکشن مارکیٹ “پولی مارکیٹ” پر اچانک بڑھ گئے، جو عام طور پر پانچ فیصد سمجھے جا رہے تھے، وہ اچانک ستر فیصد تک جا پہنچے۔

نوبل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ “نہایت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے” اور بظاہر کسی نے خفیہ معلومات کو مالی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔

تحقیقات کی بنیاد اس وقت پڑی جب معلوم ہوا کہ ایک نئے صارف نے، جس کا یوزر نیم “ڈرٹی کپ” تھا، انعام کے اعلان سے چند گھنٹے قبل تقریباً 70 ہزار امریکی ڈالر کی شرط لگائی، اور بعد ازاں 30 ہزار ڈالر کا منافع حاصل کیا۔ ایک اور صارف نے بھی مشاڈو کے جیتنے پر بھاری رقم لگائی اور قابلِ ذکر منافع حاصل کیا۔

یہ مشکوک سرگرمیاں اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ ممکنہ طور پر نوبل انعام کا نتیجہ وقت سے پہلے لیک ہو چکا تھا۔ نوبل کمیٹی نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کا اعلان کر دیا ہے تاکہ حقیقت کا پتا چلایا جا سکے۔

بیٹنگ پلیٹ فارم “پولی مارکیٹ” نے سوشل میڈیا پر اس صورت حال پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا: “Whoops”۔

Leave a reply