
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لاہور ائیرپورٹ سے غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔
میاں نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کے دوران معمول کے میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ ان کے قریبی ساتھی اور اہل خانہ نے انہیں الوداع کیا۔ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کا لندن کا سفر صرف ذاتی صحت کے سلسلے میں ہے اور یہ کسی سیاسی ایجنڈے یا ملاقات کا حصہ نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم کی روانگی کے دوران ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس سفر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے باوجود، اہل خانہ اور پارٹی ذرائع نے اسے مکمل طور پر ذاتی معاملہ قرار دیا ہے۔
میاں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل انہوں نے پارٹی کے اندر اہم رہنماؤں سے رابطے کیے اور اپنے ملک میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔









