نماز فجر کے بعد آرمی چیف نے کون سی سورت پڑھی، اور بنیان المرصوص کا مطلب

0
234
نماز فجر کے بعد آرمی چیف نے کون سی سورت پڑھی، اور بنیان المرصوص کا مطلب

نماز فجر کے بعد آرمی چیف نے کون سی سورت پڑھی، اور بنیان المرصوص کا مطلب

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کے بعد ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی اور بھارت کے خلاف کارروائی شروع کر دی،

اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ”‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:-‏”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

آرمی چیف نے تلاوت قران کے بعد دعا کی اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھارت پر میزائل حملوں کا آغاز کر دیا، “بنیان مرصوص” کا مطلب ہے ’سیسہ پلائی، آہنی دیوار‘ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کی 3 ائیربیس تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سائبر اٹیک سے بھارت کے ستر فیصد بجلی کے گرڈ ناکام بنا دیے گئے۔

Leave a reply