
نقد رقم نکالنے کی یومیہ حد میں اضافہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یومیہ نقد رقم نکالنے کی حد پچاس ہزار سے بڑھا کر 75000 کر دی گئی ہے، قائمہ کمیٹی نے آن لائن خریداری پر دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی، نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے زیادہ کر کے 0.8 کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم بینکوں سے قرض پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس کی شرح کو پندرہ سے بڑھا کر بیس فیصد کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔